ایک نیوز:بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ہے۔سریےکی فی ٹن قیمت میں15ہزارروپےتک کمی ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتیں فی ٹن 130 امریکی ڈالر تک گر گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر مقامی اسٹیل اور لوہے کی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سریے اور لوہے کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے فی ٹن کمی ہو گئی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ جی پی اور سی آر سی کی قیمتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے فی ٹن کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگا لوہا خریدنے والے تاجر لوہے کی قیمتوںمیں اچانک کمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔
سریےکی فی ٹن قیمت میں15ہزارروپےتک کی کمی
Jul 13, 2023 | 02:32 AM