نیٹو سربراہی اجلاس، یوکرین کی رکنیت سے متعلق پیشرفت نہ ہو سکی

Jul 13, 2023 | 00:33 AM

ایک نیوز :مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کے سربراہی اجلاس میں روس کی مسلط کردہ جنگ کو جھیلنے والے یوکرین کی رکنیت سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

 لیتھوانیا میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو سے وابستہ ہے لیکن یہ اس وقت ممکن ہوگا جب تمام رکن ممالک متفق اور شرائط پوری ہوں۔

نیٹو اجلاس کے خاتمے پر جاری اعلامیہ میں نہیں بتایا گیا کہ وہ کون سی شرائط ہیں جنھیں یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کے لیے پورا کرنا ہے اور اس کا ٹائم فریم کیا ہوگا تاہم نیٹو ممالک نے یوکرین کی عسکری مدد کے عزم کا اظہار کیا۔

   یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی جو اجلاس میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے تھے نے اعلامیہ سے قبل ہی رُکنیت کے لیے کوئی ٹائم فریم نہ دینے پر نیٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

صدر یوکرین ولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یہ انتہائی غیر معمولی اور مضحکہ خیز ہوگا اگر یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کا دعوت نامہ نہ دیا جائے اور نہ ہی اس کے ٹائم فریم مقرر کیا جائے۔

مزیدخبریں