وٹامن بی 12 کی کمی تھکاوٹ کو مزید بڑھا سکتی ہے،ماہرین

Jul 13, 2023 | 00:19 AM

ایک نیوز : ماہرین کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی ہدایات کے مطابق بوڑھے افراد جو تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں یا کھڑے ہونے پر لڑکھڑاتے ہیں ان کو پنا وٹامن بی 12 کا ٹیسٹ کرانا چاہیئے۔

75 برس سے زائد عمرکاہر 10 میں سے ایک فرد وٹامن بی 12 کی کمی کا شکار ہوتا ہے جو اینیمیا، تھکاوٹ، دھندلاہٹ، توازن قائم رکھنے میں مسائل اور ذہنی خلفشار کا سبب بن سکتا ہے۔یہ وٹامن عموماً مچھلی، گوشت، پولٹری، انڈے اور دودھ سے بنی اشیاء میں پایا جاتا ہے لیکن مخصوص ادویات اور آٹو امیون مسائل جسم میں اس کی رسائی کو روک سکتے ہیں۔

  نیشنل اِنسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلنس کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی ہدایت میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی شخص میں کوئی ایک بھی علامت موجود ہو تو خون کا ٹیسٹ کرایا جانا چاہیئے۔

اس کیفیت سے متعلقہ عوامل میں عمر (بالخصوص 65 برس اور اس سے زیادہ کے افراد)، نظامِ ہاضمہ کی سرجری اور ٹائپ 1 ذیا بیطس جیسی بیماری شامل ہیں۔تجویز کے مطابق اگر خون کا ٹیسٹ کرانے پر کسی فرد میں وٹامن بی 12 کی کمی سامنے آئے تو اس کو پورا کرنے کے لیے وجہ کا تعین کرتے ہوئےبی 12 گولیاں یا انجیکشن لیے جانے چاہیئں۔

وٹامن بی 12 اعصابی نظام کو صحت مند رکھنے اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہمارا جسم وٹامن کو استعمال کرتے ہوئے خون کے لال خلیات بناتے ہیں تاکہ ہمارے بافتوں کو آکسیجن فراہم کی جاسکے۔یہ کمی بوڑھے افراد میں عمر کے بڑھنے کی وجہ سے زیادہ عام ہوتی ہے یعنی جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے ان کا جسم وٹامن کو باقاعدگی سے جذب نہیں کر رہا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں