ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا، ایم ای ایف پی جلد آئی ایم ایف کو بجھوایا جا رہا ہے، ایم ای ایف پی کا جائزہ مکمل ہوتے ہی معاہدہ طے پا جائے گا، معاہدہ طے پا جانے کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے اثاثہ جات بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سٹاف لیول معاہدے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اس کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے قرض پروگرام بحال کرسکتا ہے۔