اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیؕں ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

Jul 13, 2022 | 17:39 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:(محمد قربان)اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ اور گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں، مرحومہ روبینہ قریشی نے سندھی ، اردو ، پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے ۔

روبینہ قریشی1940 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ،ان اصل نام عائشہ قریشی تھا، اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد وہ 1970 میں لاہور منتقل ہو گئیں.
روبینہ قریشی نے سندھ یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں ماسٹرز کیا تھا ، انتقال کے وقت ان کی عمر 81 برس تھی، مرحومہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں.
روبینہ قریشی کی تدفین مزار حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ پر ہوگی ۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اداکار مصطفی قریشی کی اہلیہ اور گلوکارہ روبینہ قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جبکہ مصطفیٰ قریشی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔




مزیدخبریں