روبینہ قریشی1940 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ،ان اصل نام عائشہ قریشی تھا، اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد وہ 1970 میں لاہور منتقل ہو گئیں.
روبینہ قریشی نے سندھ یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں ماسٹرز کیا تھا ، انتقال کے وقت ان کی عمر 81 برس تھی، مرحومہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں.
روبینہ قریشی کی تدفین مزار حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ پر ہوگی ۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اداکار مصطفی قریشی کی اہلیہ اور گلوکارہ روبینہ قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جبکہ مصطفیٰ قریشی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا معروف اداکار مصطفی قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا مصطفی قریشی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت @HamzaSS
1/2— Chief Minister Punjab's Updates (@CMOPunjabPK) July 13, 2022
پاکستانی فلموں کے مایہ ناز اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ معروف،سینئر گلوکارہ روبینہ قریشی کی وفات پر بے حد افسوس ہے۔ موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 13, 2022