فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا مکمل بیانیہ سامنے آرہا ہے،یاسرجتوئی کے حامیوں کو ہراساں کیا گیا، ،کئی جگہوں پر دھاندلی حکومت نے خود کی ہے،مظفر گڑھ میں ہمارے رہنما کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے ورکرز ان الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، الیکشن مہم چلانے کیلئے آدھی کابینہ کو مستعفی ہونا پڑا،پری پول ریگنگ سے متعلق پٹیشن عمر ایوب نے سپریم کورٹ میں فائل کی ہے۔آج ہم نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے کہ جو 19 نااہل لوٹے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ آرٹیکل 62 جو کہتا امیدوار سچا ہو، جھوٹا نہ ہو کے تحت الیکشن لڑنے کے قابل نہیں۔ ہمیں امید ہے ن لیگ کے یہ 19 لوٹے نااہل ہوں گے اور تحریک انصاف کیلئے مقابلہ مزید ون سائیڈڈ ہو جائے گا۔
عوام کا سونامی ہے ،22تاریخ کو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے،حمزہ شہباز کس طرح وزیراعلیٰ ہیں؟انہیں خود بھی شرم آنی چاہیے۔فواد چودھری نے کہا کہ پیٹرول قیمت میں کمی کردیں تو ہمیں خوشی ہوگی، سمجھتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت 150روپے کی سطح پر لے آنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جو رانا ثناء، عطا تارڑ جیسے آستین میں سانپ پالے ہیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ کاروائیاں، دھاندلی سمیت کئی کاروائیاں خود کر رہے ہیں اور ڈال اسٹیبلشمنٹ پر رہے ہیں لہٰذا ان جیسے سانپوں سے بھی بچنے کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین کی پنجاب اسمبلی آمد۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے چوہدری فواد حسین کا استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب کے ضمنی انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ pic.twitter.com/csAhgmI8v4— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) July 13, 2022