رپورٹ کے مطابق ڈکیت سیاحوں سے 60 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے۔آزاد کشمیر:ڈکیتی کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق ناروال سے ہے۔ لٹنے والوں میں محمد معظم طارق، محمد وقاص احمد ، مدثر حسین ، ساجد محمود، طاہر محمود شامل ہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے نارووال کے موٹر سائیکل سوار سیاحوں کے لٹنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا اور باغ پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ایس ایچ او سٹی باغ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کی کوشش میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔