کورونا وائرس ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں، عالمی ادارہ صحت

Jul 13, 2022 | 13:29 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہریں ایک بار پھر اس بات کا اندیشہ دے رہی ہیں کہ وبا فی الحال ختم ہونے کے نزدیک نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے سے نظام صحت اور ہیلتھ ورکرز پر مزید دباؤ پڑ رہا ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد میں گزشتہ 2 ہفتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کا سبب اومیکرون ویرینٹ اور کورونا پابندیوں کا خاتمہ ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے کے ساتھ ہمیں بھی محتاط ہوجانا چاہیے ۔
ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس کا مزید کہنا ہے کہ پھیلاؤ میں اضافے کے ساتھ حکومتوں کو ماسک پہننے اور وینٹیلیشن کو بہتر بنانے جیسے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سےعلاج اور ویکسین کو مؤثر طریقے سے استعمال میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ وائرس بلا روکاوٹ پھیل رہا ہے اور اکثر ممالک اس سے نمٹنے کے لیے نظام صحت پر پڑنے والے بوجھ کو اپنی صلاحیت کے مطابق مؤثر طریقے سے نہیں سنبھال رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے کورونا ایمرجنسی اجلاس میں اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ کورونا وبا پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں بین الاقوامی تشویش کا باعث بھی بنا ہوا ہے جسے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے واضح طور پر خطرے کی گھنٹی قرار دیا جارہا ہے۔
مزیدخبریں