بی ایم ڈبلیو نے صارفین کی کھال اتارنے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا

بی ایم ڈبلیو نے صارفین کی کھال اتارنے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا
ایک نیوز نیوز: کار ساز اداروں نے صارفین کا انوکھا استحصال شروع کردیا۔ بی ایم ڈبلیو کار کی گرم ہونے والی نسشتوں کے لئے 18 ڈالرماہانہ وصول کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کار کی گرم ہونے فرنٹ سیٹوں کے لئے 18 ڈالر ماہانہ یا سال کے 180 ڈالر یا تین سالوں کی سبسکرپشن کے عوض 300 ڈالر وصول کئے جائیں گے جبکہ ایک ہی دفعہ 415 ڈالر ادا کرکے ہمیشہ کے لئے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ بی ایم ڈبلیو نے کئی ممالک میں یہ فارمولا نافذ کردیا ہے ۔
یادرہے بی ایم ڈبلیو نے 2020 میں اعلان کیا تھا کہ اس کی کاروں کا آپریٹنگ سسٹم خودکار ہائی بیم اور انڈیپٹیو کروز کنٹرول جیسی خصوصیات پر مائیکرو ٹرانزیکشنز کی اجازت دے گا، صارفین نے کار ساز ادارے کے قدم کو لالچی قرار دیا ہے۔ کمپنی نے برطانیہ ، جرمنی نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا میں یہ ٹرانزیکشنز متعارف کرا دی ہیں ۔ تاہم امریکا میں صارفین انجمن کے خوف سے ابھی یہ جگا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔
یادرہے بی ایم ڈبلیو میں ایک ایسا سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے جو گاڑی میں پہلے سے موجود ان تمام خصوصیات تک صارفین کی رسائی کو بلاک کردیتا ہے اور اسے ان بلاک کرنیکے لئے صارفین سے رقوم طلب کی جاتی ہیں ۔
گرم اسٹیرنگ وہیل کے لئے 12 ڈالر ماہانہ ادا کرنے ہوں گے جبکہ کار کے کیمروں سے ریکارڈ فوٹیج کے لامحدود استعمال کے عوض 235 ڈالر وصول کئے جائیں گے گاڑی میں آئکونک ساؤنڈ اسپورٹ پیکچ جس سے گاڑی می انجن کی آوازیں چلائی جاسکتی ہیں کی ایک بار کی فیس 117 ڈالر ہے۔