رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ81 سالہ روبینہ قریشی کافی عرصے سے زیر علاج تھیں اس حوالے سے محکمہ ثقافت سندھ نے ان کے علاج ومعالجے کے لئے مکمل تعاون کیا ۔ وزیراعلی سندھ ڈاکٹرمراد علی شاہ ۔وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ نے سندھ کی نامور گلوکارہ روبینہ قریشی کی وفات پر گہرے دکھ و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مصطفے قریشی سمیت ان کے لواحقین اورروبینہ قریشی کے مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرحومہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں،وہ 1940 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ،ان اصل نام عائشہ قریشی تھا،روبینہ قریشی نے سندھی کے علاوہ اردو پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گاے،اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد وہ 1970 میں لاہور منتقل ہو گئیں،روبینہ قریشی نے سندھ یونیورسٹی سے مسلم ہسٹری میں ماسٹرز کیا،روبینہ قریشی کی نماز جنازہ، بدھ ۱۲ جولائی کو عصر کے بعد مزار عبداللہ شاہ غازی پر ہوگی تدفین بھی وہیں ہوگی