آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جنوری 2023 میں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز شیڈول تھی، میچز12، 14 اور 17 جنوری کو کھیلے جانے تھے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا نے ون ڈے سیریز ری شیڈول کرنے کا کہا تھا، دونوں کرکٹ بورڈز نے متبادل تاریخوں پر سوچ بچار کی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث متبادل تاریخیں نہ مل سکیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ تھے، لیگ سے ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کر سکتی ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ تین ون ڈے میچز کوالیفکیشن کی ’کٹ آف ڈیٹ‘ 30 مئی سے پہلے نہیں کھیلے جائیں گے، جنوبی افریقا نے آئی سی سی کی منظوری سے پوائنٹس آسٹریلیا کو دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کے سیریز سے دستبردار ہونے پر انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس ہیں کہ جنوبی افریقا کے سیریز سے دستبردار ہونے کی وجہ سے پروٹیز ٹیم کا ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنا مشکوک ہو گیا ہے