رپورٹ کے مطابق تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی فوری گرفتار کا حکم دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں کچھ عرصے سے لندن مقیم تھا جبکہ اہلخانہ ڈیفنس میں واقع گھر میں مقیم تھے تاہم اسی دوران عیدالاضحی منانے کے لئے اہل خانہ دئی روانہ ہوگئے جبکہ گھریلو ملازم چھٹیوں پر تھے ۔ عید منانے کے بعد واپس آئے تو گھرکے تالے ٹوٹے ہوئے تھے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ 40 لاکھ مالیت کے ہیرے اور سونے کے زیورات اور گھڑیاں غائب تھیں۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل نے کہا ہے کہ جلد ملزم گرفتار کرلیں گے۔