رپورٹ کے مطابق عمران ریاض خان کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو عمران ریاض اپنے ساتھیوں اور وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں مدعی مقدمہ نے جج کے سامنے پیش ہوکر کہہ دیا کہ میں مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتا ۔ جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیا ہے۔
یادرہے چھ جولائی کو چکوال کی مقامی عدالت نے پولیس کے پانچ روز کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران ریاض کو ’ٹرانزٹ ریمانڈ‘ پر لاہور پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دیے تھے جہاں 9 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض خان پر چکوال میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی تھی ۔
چکوال مقدمے کے مدعی نے خود میرے حق میں گواہی دے دی۔ ہمیں کوئی بدلہ نہیں لینا۔ پاکستان زندہ باد pic.twitter.com/rKU7Hwfrdl
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) July 13, 2022