سیشن کورٹ لاہورمیں بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

Jul 13, 2022 | 10:42 AM

Suhail Ahmad
سلیمان اعوان: سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے سائل سے اسلحہ برآمد ، پرچہ درج کر لیا گیا۔
جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر آئے سائل سے اسلحہ برآمد کرکے اسے مزید کارروائی کے لئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا رپورٹ کے مطابق ملزم وزیرعلی سیشن کورٹ میں پیشی پر آیا تھا تاہم جوڈیشل کمپلیکس کے پاس دوران چیکنگ ملزم سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
سکیورٹی انچارج کے مطابق ملزم سے 9ایم ایم کا ایک میگزین اور 35 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں اور ملزم وزیر علی کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا ہے ۔
یادرہےڈی آئی جی آپریشن اور سی سی پی او لاہور کی ہدایات کے مطابق عدالتوں میں اسلحہ لانا غیر قانونی ہے۔
مزیدخبریں