عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی، 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی، 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی
ایک نیوز نیوز: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ، خام تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک بار پھر قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 7 ڈالر 62 سینٹ کم ہو کر 99 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) آئل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہوئی۔ قیمت سات ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوگئی۔
ڈبلیو ٹی آئی آئل چھیانوے ڈالر فی بیرل کے آس پاس فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر ہو جانے کا امکان ہے۔ جب کہ کساد بازاری سے محدود ہوتی طلب کے سبب خام تیل کی قیمتیں اس سے بھی نیچے گر سکتی ہیں۔
امریکا، یورپی اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد مہنگائی کی صورت حال میں بہتری آ رہی ہے، جب کہ تیل کی طلب میں بھی کمی دیکھی گئی ہے
پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے طلب کرلی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو پاکستان کیلئے اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے، امکان ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں۔