تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی، ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی، نوید عالم کی بیٹی کا کہنا ہے کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔بعدازاں پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ان کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق اولمپئن نوید عالم بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ نوید عالم نے نہ صرف پاکستان کی ہاکی ٹیم میں بحیثیت کوچ اپنے فرائض نبھائے بلکہ 1994 کا ورلڈ کپ جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
گزشتہ برس نوید عالم پر پنجاب ہاکی یاگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 10 سال کی پابندی لگائی گئی تھی، سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ نوید عالم ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔کرنل (ر) آصف ناز کا کہنا تھا کہ نوید عالم پر متوازی پی ایچ اے اور تنظیمیں بنانے میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوید عالم 10 سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، وہ پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف سے اپیل کرسکتے ہیں۔