چائلڈلائف ہسپتال کا دورہ کرکے خوشی ہوئی:بلاول بھٹو

چائلڈلائف ہسپتال کا دورہ کرکے خوشی ہوئی:بلاول بھٹو
کیپشن: Happy to visit Childlife Hospital: Bilawal Bhutto

 ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سول ہسپتال کی چائلڈ ایمرجنسی میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ چائلڈلائف فاؤنڈیشن کے ہسپتال کا دورہ کرکے خوشی ہوئی، چائلڈ لائف کے ساتھ شراکت کا سفر 2010 سے ہوا، آج تک جاری ہے۔
  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چائلڈ لائف کے عملے نے شرح اموات کم کی ہے، اس کامیابی کو عالمی سطح پر مانا جا رہا ہے، جس پر مبارکباد دیتا ہوں، کچھ سال پہلے سندھ میں شرح اموات کو آزاد میڈیا بہت توجہ دیتا تھا، پورے پاکستان میں زچہ و بچہ کی شرح اموات اب بھی زیادہ ہے، صوبہ سندھ کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، میڈیا میں بچوں کی شرح اموات کو بریکنگ میں چلایا گیا، صوبہ سندھ نے 15 سال پہلے بہت سے اقدامات کیے۔
چیئر مین پی پی نے کہاکہ سب سے کامیاب اقدام چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے،کاش اس تبدیلی کو میں پوری دنیا کو دکھا سکتا،کراچی کے بعد اب سندھ کے کئی شہروں میں چائلڈ لائف سہولت موجود ہے، سندھ کے ہر تحصیل میں ٹیلی میڈیسن سہولت موجود ہے، آج میں نے سول ہسپتال میں موجود کنٹرول روم کا معائنہ کیا،نہ صرف9ایمرجنسی رومز بلکہ ہر تحصیل میں لوگوں کو صحت کی سہولیات پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے کراچی اور لاڑکانہ کے سول ہسپتال کے معیار کو تسلیم کیا ہے، اس بات پر حیران ہوں کہ آغا خان جیسے عالمی معیار کے ہسپتال کو سرکاری ہسپتالوں نے جیت لیا ہے، سندھ حکومت سمیت سب کام کرنے والوں کا شکریہ ،یہ بہتری ڈاکٹروں اور سٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے،ہر ضلع میں چائلڈ لائف ایمرجنسی قائم کرنا چاہتے ہیں، ارجنٹ کیئر سینٹرز کا نیٹ ورک قائم کرنے کابھی منصوبہ ہے۔
 بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ سے شروع ہونے والے سفر کو دوسرے صوبے بھی فالو کر رہے ہیں،پنجاب، بلوچستان میں ایمرجنسی رومز بن چکے ہیں، یہ سب اس لیے ممکن ہوا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو ملا،ایسے مناظر جناح، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں، یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے باعث بھی ممکن ہوا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے دیا۔
  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پوری دنیا میں پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ میں چھٹے نمبر پر ہے، توانائی سے صحت کے شعبے تک کامیابیاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کامیابی کا ثبوت ہیں،وفاق سے پہلے کم ملنے کا حل پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کی صورت میں نکالا، بچوں کی زندگیاں بچانے سے بہتر کیا کام ہو سکتا ہے، بہترین کام کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔