عسکری ٹاور مقدمہ:یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

Jan 13, 2025 | 17:00 PM

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
مقدمے میں نامزدڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔    
 عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ،عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ آج صبح ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا،17جنوری کی نئی تاریخ آ گئی ،جج ناصر جاوید رانا نو بجے سے ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کا انتظار کرتے رہے، بشری بی بی نہ پہنچی، نہ ہی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، نہ ہی ملزمان کے وکلاء پہنچے، جج ساڑھے دس بجے چلے گئے۔

مزیدخبریں