ویب ڈیسک: دنیا کا سب سے بڑا چوہا آج سے تقریباً50لاکھ سال پہلے جنوب مشرقی ایشیا کے مشرقی تمور کے علاقے میں پایا جاتا تھاجس کا وزن 6کلوگرام تھا ۔
اس وزنی چوہے کے ہڈیوں کی باقیات مشرقی تمور میں ایک غار سے ملیں ہیں جسکے ساتھ چوہوں کی 13 دیگر انواع بھی دریافت ہوئیں ہیں ان میں سے11سائنسدانوں کے لیے بالکل نئی تھیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کاربن ڈیٹنگ کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے چوہوں کی تاریخ تقریباً 44,000 سال پرانی ہےاور ان چوہوں کی زندگی50لاکھ سال پہلے شروع ہوئی تھی۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ انسانوں کیجانب سے زرعی سرگرمیوں نے ان میں سے بہت سے چوہوں کا صفایا کر دیا، انسان چوہوں کو پکڑ کر کھا بھی جاتے تھےاور اس کا ثبوت یہ ہے کہ تقریباً تمام باقیات میں جلنے کے نشان موجود ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑاچوہا، وزن 6کلو
Jan 13, 2025 | 14:41 PM