بلوچستان میں بد امنی کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے:شہباز شریف

بلوچستان میں بد امنی کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے:شہباز شریف
کیپشن: We will not allow the projects of insecurity in Balochistan to succeed: Shehbaz Sharif

اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تربت میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہری کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی ہے۔
 وزیرِ اعظم نےواقعے کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر کے بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
 وزیرِاعظم نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت سے پاکستان کو پاک کرنے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ایسی دھشتگرد سرگرمیاں کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔