ایک نیوز:ترجمان سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کو 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سپارکوکا کہنا ہے کہ پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہے، ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے، سپا ر کو ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا۔
سپارکو حکام کامزید کہنا ہے کہ ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا، سپارکو یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔
سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کرنیکااعلان
Jan 13, 2025 | 13:10 PM