فیصلے کیلئے تیار ،ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے:بیرسٹر گوہر

فیصلے کیلئے تیار ،ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے:بیرسٹر گوہر
کیپشن: Ready for judgment, we are being abused: Barrister Gauhar

ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فیصلے کیلئے ہم تیار ہو کر آئے تھے،ہم ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے،ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ، 190ملین پاؤنڈ بے بنیاد کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ نہیں لیا،عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج 11بجے فیصلہ سنایا جانا تھا،جیل داخل ہونے سے پہلے بتایا گیا کہ فیصلہ مؤخر ہو گیا ہے،فیصلہ انصاف پر ہو تو بانی پی ٹی آئی کو آج بری ہونا تھا۔ 

خیال رہے کہ 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر کردیا گیا اب فیصلہ 17جنوری کو سنایا جائے گا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا،17جنوری کی نئی تاریخ آ گئی جج ناصر جاوید رانا نو بجے سے ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کا انتظار کرتے رہے، بشری بی بی نہ پہنچی، نہ ہی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، نہ ہی ملزمان کے وکلاء پہنچے، جج ساڑھے دس بجے چلے گئے۔