پی ایس ایل ٹین کی ڈرافٹنگ جاری،کس ٹیم نے کس کو پک کیا؟

پی ایس ایل ٹین کی ڈرافٹنگ جاری،کس ٹیم نے کس کو پک کیا؟
کیپشن: Drafting of PSL 10 continues, which team picked whom?

 ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے،لاہور قلندرز نے ڈیرل مچل کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا۔
 کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹگری میں ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملن اور عباس آفریدی کو چن لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کیڈمور، فن ایلن اور فہیم اشرف کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ،ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ۔
پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کا پلاٹینم کیٹگری میں انتخاب کیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھو شاٹ کو اپنے سکواڈ میں شامل کیا، پی ایس ایل سیزن کی پلاٹینم کیٹگری میں دس کھلاڑیو ں کا انتخاب کیا گیا    ۔
سلمان نصیر سی ای او پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہوں گا آج ہم ایک تاریخی اور خوبصورت جگہ پر ڈراف کی تقریب میں موجود ہیں، پاکستان سپر لیگ کو 10سال مکمل ہو گئے، شروع میں لیگ پاکستان سے باہر ہوئی ، پھر ہم اسے پاکستان لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 10سال بہت سی یادوں سے بھرپور ہیں راستے میں بہت سی مشکلات آئیں ہم سب نے مل کر پاکستان سپر لیگ کو ایک عالمی برینڈ بنایا ہے آج دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑی یہاں آکر کھیل رہے ہیں آک ایک اہم دن ہے ، سب ٹیموں نے اپنے سکواڈ پورے کرنے ہیں پی سی بی نے بڑی محنت کے ساتھ یہ میلہ سجایا ہے۔    
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور سابق کوچ ثقلین مشتاق کی بھی تقریب میں آمد، بغل بجا کر مہمانوں کی تقریب میں آمد کا استقبال کرکے مغلیہ دور کی یاد تازہ کی جارہی ہے،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی،زمان خان،عاطف رانا اور ثمین رانا بھی تقریب میں پہنچ گئے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان،ندیم عمر اور اعظم خان کی تقریب میں آمد،سابق کپتان مصباح الحق، اظہر علی کی بھی تقریب میں آمد ،پشاور زلمی کے انضمام الحق،بابر اعظم اور محمد اکرم تقریب میں پہنچ گئے ۔

پی ایس ایل کا یہ سیزن شائقین کرکٹ کے لیے ایک بار پھر جوش و جذبے سے بھرپور ہوگا، اور تمام نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کون سے کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہوں گے۔