شدید دھند،موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

Jan 13, 2024 | 22:15 PM

ایک نیوز :شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم تھری،فور،فائیو کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری کو فیض پور سےدرخانہ،موٹروے ایم 4اور 5کوشیرشاہ سے ظاہرپیرتک دھند کے باعث بند کیاگیا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ۔قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ۔روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں ۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

مزیدخبریں