پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشان الاٹ

Jan 13, 2024 | 22:00 PM

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے کئی  امیدواروں کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے نشانات الاٹ کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات آر اوز تک نہ پہنچ سکے، آر اوز نے نو بجے سے پہلے ہی امیدواروں کو نشانات الاٹ کرنا شروع کر دیئے، این اے 49 اٹک سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میجر طاہر صادق کو بھیڑ کا نشان مل گیا، این اے 50 اٹک سے پی ٹی آئی نامزد امیدوار ایمان طاہر صادق کو water tribune کا نشان الاٹ کر دیا گیا ،بٹگرام سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھی آزاد انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ۔جبکہ تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر کو بھی چینک کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں