دورہ افغانستان کا مقصد کشیدگی کم کرنا تھا،مولانافضل الرحمان

دورہ افغانستان کا مقصد کشیدگی کم کرنا تھا،مولانافضل الرحمان
کیپشن: دورہ افغانستان کا مقصد کشیدگی کم کرنا تھا،مولانافضل الرحمان

ایک نیوز:جے یوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ دورہ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنا تھا۔
جے یو آئی کے سرفراہ مولانافضل الرحمان کی دورہ افغانستان کے دوران افغان ٹی وی سے گفتگو منظرعام پر آگئی
افغان ٹی وی کو انٹرویو میں مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دورہ افغانستان کے دوران ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گذار ہوں ۔دورے کا اہم مقصد یہ تھا کہ باہمی افہام وتفہیم سے مسائل حل کئے جائیں ۔ الحمد للہ دورے کے مقاصد میں کامیابی ہوئی ہے ۔ ملا ہیبت اللہ کے ساتھ ملاقات بڑی مثبت ہوئی ہے۔ اس تاثر کو سختی سے رد کرتا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف ہے۔   ہمارے دورے کا مقصد ہی یہیں ہے، کہ دونوں ممالک ملکر چلیں۔
فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ امارت اسلامی کے قیام کے بعد یہ ہمارہ افغانستان کا پہلا سفر ہے ۔ امارت اسلامی کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کچھ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ میرے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے ۔ اس دورے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان راہ ہموار ہوگئی ہے ۔اب دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔ دونوں ممالک کی بنیادی ضرورت تجارت ہے ۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔  دونوں ممالک میں قومیں ، کلچر سب مشترک ہے ۔