کیا کنگنا رناوت کونیا بوائے فرینڈ مل گیا ؟؟

Jan 13, 2024 | 21:30 PM

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر شہہ سرخیوں میں آگئی ،کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہوگئی جس کے بارے مبینہ طور پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کنگنا رناوت کا نیا بوائے فرینڈ ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کنگنا رناوت کی نئی تصویر فوٹوگرافر یوگین شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ایک شخص کا ہاتھ تھامے ممبئی میں سیلون سے باہر آتے دیکھا گیا۔ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے صارفین کو شکوک اور افواہوں میں ڈال دیا ہے۔
اس تصویر کے بعد اداکارہ کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص کہیں کنگنا رناوت کا بوائے فرینڈ تو نہیں ؟اس سے قبل کنگنا رناوت کا بالی وُڈ سپرسٹار ریتک روشن کے ساتھ افیئر سامنے آیا تھا جبکہ اداکار آدتیہ پنچولی نے بھی اداکارہ کے ساتھ افیئر ہونے کی تصدیق کی تھی۔اسی طرح 2008 میں اداکارہ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اُن کا فلم ’راز‘ کے ساتھی اداکار ادھیایان سُمن کے ساتھ افیئر ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ نظر آنیوالا شخص کون ہے ؟؟
 بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ نظر آنیوالا شخص Loic Chapoix ایک ہیئر ڈریسر ہے۔ وہ فی الحال ممبئی میں ایک مشہور فرانسیسی سیلون میں کریٹیوآرٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے فرانس کے مشہور سیلون ڈیسانج میں ہیئر اسٹائلسٹ کے طور پر اپنا سفر شروع کیا اور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، ادیتی راؤ ہڈیاری، کیارا اڈوانی، دیپیکا پڈوکون، سمانتھا روتھ پربھو اوردیگر کئی اداکاراؤں کیساتھ کام کیا ۔

مزیدخبریں