ویب ڈیسک:لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کااعلان کردیاگیا،منیرحسین بھٹی صدر،رانانعیم طاہر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
صدرکی نشست پرمنیرحسین بھٹی،ادیب اسلم بھنڈر اور عمران مسعود مدمقابل تھے، 9مختلف نشستوں پر36 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔
14ہزار 228وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ سے تعلق رکھنے والے منیرحسین بھٹی 3 ہزار834 ووٹ لیکرصدر ،رانا نعیم طاہر4 ہزار10ووٹ لیکرجنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
الیکشن کے نتائج آنے کے بعد وکلا کا لباس پہنے افراد نے فائرنگ بھی کی۔پولیس موقع پرپہنچ گئی ہےاورفائرنگ کرنے والے وکلا کو گرفتار کرنے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔