جنوبی افریقین انڈر19کرکٹ ٹیم کاکپتان برطرف ،بڑی وجہ سامنے آ گئی

Jan 13, 2024 | 20:29 PM

 ویب ڈیسک:جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی اپنی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹا دیا۔جس کی بڑی وجہ سامنے آ گئی۔
ذرائع جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا، اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔
کرکٹ ساؤتھ افریقا (CSA) نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر ٹیگر کی برطرفی کا اعلان کیا جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔

مزیدخبریں