یاسراہلیہ اقرا کا خراب اسکیچ دیکھ کر حیران،مداح کوکھری کھری سنادیں

یاسراہلیہ اقرا کا خراب اسکیچ دیکھ کر حیران،مداح کوکھری کھری سنادیں
کیپشن: یاسراہلیہ اقرا کا خراب اسکیچ دیکھ کر حیران،مداح کوکھری کھری سنادیں

ایک نیوز :اداکار و ہدایت کاریاسر حسین اہلیہ کاخراب اسکیچ دیکھ کر حیران رہ گئے،مداح کو کھری کھری سنادیں۔
سی 4 کلر کے نام سے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے اقرار عزیز کا اسکیچ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے بعد اسکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی۔اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ 
اس حوالے سے اقرار عزیز کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ ان کے شوہر نے اسکیچ اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بیٹا آپ کا شکریہ، بہت اچھی کوشش تھی، بس آئندہ میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی ورنہ بات کیس پر چلی جائے گی۔
اقرا عزیز کے اسکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔