ویب ڈیسک:اداکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس اب سرحد پار پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنے کام سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ہیں۔
بلال عباس اور سارہ خان کا نیا ڈراما ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر نشر کیا جائے گا، کمال انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی کہانی شاعرانہ مضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے۔