ویب ڈیسک:اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
اسرائیل اور حماس میں معاہدہ قطر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طے پایا جس کے تحت حماس یرغمال اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو علاج کی سہولت دے گا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کے لیے امداد میں ادویات اور دیگر اشیا کی مقدار بڑھا دے گا۔
دوسری جانب غزہ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان مغویوں کوادویات کی فراہمی کامعاہدہ
Jan 13, 2024 | 18:56 PM