کولمبیا میں بارشوں نے تباہی مچادی،لینڈ سلائیڈنگ ،18افراد ہلاک

کولمبیا میں بارشوں نے تباہی مچادی،لینڈ سلائیڈنگ ،18افراد ہلاک
کیپشن: کولمبیا میں بارشوں نے تباہی مچادی،لینڈ سلائیڈنگ ،18افراد ہلاک

 ویب ڈیسک:کولمبیا میں بارشوں نے تباہی مچادی ،لینڈ سلائیڈنگ کے دوران 18افراد جان کی بازی ہار گئے۔
 سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کو ریسکیو کرنے کے عمل میں حصہ لیا جب کہ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جب کہ متعدد افراد ملبے تلے تاحال دبے ہوئے ہیں اور متعدد لاپتا ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں شدید بارشوں کی مزید پیشگوئی کی گئی ہے ۔