راجہ ریاض بھی الیکشن سے دستبردار

Jan 13, 2024 | 18:38 PM

ویب ڈیسک :پاکستان  تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق سابق رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے عام انتخابات میں این اے 104 سے دستبردار ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میری صحت خراب ہے جس کے باعث میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکوں گا میری جگہ اب میرا بیٹا دانیال الیکشن لڑے گا میری عوام سے درخواست ہے کہ میرے بیٹے کو ووٹ دیں ۔
ذرائع کے مطابق راجہ دانیال نے ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادیے ہیں جبکہ راجہ دانیال پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارہوں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے راجہ ریاض نے این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیاتھا۔

مزیدخبریں