جماعت اسلامی کی کامیابی سے پاکستان ترقی کریگا،سراج الحق

Jan 13, 2024 | 18:29 PM

ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں الیکشن میں جماعت اسلامی کی کامیابی سے پاکستان ترقی کریگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شبقدر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتیں خاندانوں کے لئے بنی ہیں ۔سیاسی جماعتوں کی قیادت میراث میں بچوں کو منتقل ہوتی ہے۔جماعت اسلامی کی قیادت صرف محنت پر ملتی ہے۔جماعت اسلامی میں کردار اور دیانت دیکھ کر قیادت سونپی جاتی ہے۔عوام کو خاندانی سیاست سے نکل کر جماعت اسلامی میں شامل ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی ایک جمہوری ، اسلامی اور عوامی جماعت ہے۔شہباز شریف ،زرداری، مولانا اور پی ٹی آئی والے سب کہہ رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں۔ پوچھتا ہوں کہ یہ حالات خراب کس نے کئے ہیں۔

سراج الحق کاکہنا تھاکہ 75 سال سے تو یہی جماعتیں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں۔آج ان تین پارٹیوں کی وجہ سے سوادو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔نواز شریف تین بار ناکام ہونے کے بعد چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی نے دولت اور جائیداد کی بجائے کردار کو دیکھ کر ٹکٹ دیے ہیں ۔اپنے نام کے ساتھ مولانا لگانے والے کو ووٹ دینا زرداری اور نوازشریف کو ووٹ دینا ہے ۔سینیٹر اور خیبر پختون خواء کا وزیر خزانہ رہا لیکن مجھ یا ہمارے کسی لیڈر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ فلسطین پر تین ماہ سے لوہے کی بارش ہورہی ہے۔ کسی ایک اسلامی حکمران نے غزا کے عوام کا ساتھ نہیں دیا۔اگر فلسطین جانے کا راستہ ملا تو کیا آپ لوگ میرے ساتھ مسجد اقصی کو بچانے کے لئے جائیں گے؟

مزیدخبریں