ویب ڈیسک :بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کے نوئیڈا میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ بلے باز وکاس نیگی نوئیڈا سیکٹر 135 میں کرکٹ میچ کے دوران سنگل لیتے ہوئے پچ پر گر گئے اور بعد میں ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ۔
TRIGGER WARNING ⚠️
— Sameer Allana (@HitmanCricket) January 9, 2024
A 34-year old from Noida died after suffering a heart attack during a cricket match.pic.twitter.com/YAgITxhkpR
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران بلے باز شارٹ کھیلتا ہے اور سنگل رن لینے کیلئے دوڑتا ہے نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑا کھلاڑی رن لینے کیلئے دوڑتا ہے مگر اس کی طبعیت خراب ہوجاتی ہے اور وہ پچ پر ہی گر پڑتا ہے ۔وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کو اسے چیک کرنے کے لیے دوڑتے ہیں اور بے ہوش ہوجاتا ہے اسے ہسپتال پہنچایا جاتا ہے تو ڈاکٹروں نے ان کو مردہ ڈکلیئر کردیا ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ 6 جنوری کو پیش آیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی صحیح وجہ کا پتہ لگایا جا سکے ۔