القادر ٹرسٹ کی زمین میری نہیں،نیب جھوٹ بولنا بند کرے،عمران خان 

Jan 13, 2024 | 18:14 PM

ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا ہے کہ نیب کی جانب سے جھوٹ بولا جاتا ہے کہ القادر ٹرسٹ کی زمین میری ہے۔

کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دیے گئے نوٹس وکلاء سے لے لیے جاتے ہیں، میں پارٹی ہیڈ ہوں میرے نکات کو میڈیا تک جانے سے روکا جاتا ہے۔نواز شریف کو 45 سال سے جانتا ہوں، نواز شریف ہمیشہ اپنے 2 امپائر کھڑے کر کے میچ کھیلتا تھا، نواز شریف گارنٹی لے کر واپس آیا۔ اس کے کیس ختم ہوں گے اور میں جیل میں ہوں گا، نواز شریف کی واپسی لندن پلان کا حصہ ہے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے رجیم چینج ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، باجوہ نے کیسز کے حوالے سے پہلے ہی بتا دیا تھا، کہا گیا تھا کہ اگر خاموش نہ ہوئے تو 30 سیٹوں تک محدود کر دیا جائے گا، کوئی بھی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا۔ نواز شریف شہباز شریف سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں اور وہ سب معاف ہوگئی۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ ٹکٹوں کے معاملے پر بیرسٹر گوہر کے ساتھ سرسری مشاورت ہوئی، جس دن ٹکٹوں پر مشاورت کرنی تھی اس دن بیرسٹر گوہر کو اندر نہیں آنے دیا گیا، جنہوں نے پریس کانفرنس کی انہیں ٹکٹ نہیں دے سکتے۔
 

مزیدخبریں