صدارتی انتخابات :تائیوان کی حکمران جماعت نے میدان مار لیا

صدارتی انتخابات :تائیوان کی حکمران جماعت نے میدان مار لیا
کیپشن: Taiwan ruling party’s Lai wins presidential election

ویب ڈیسک :تائیوان میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے ولیم لائی چنگ ٹی نے صدارتی انتخاب جیت لیا ۔
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل شہریوں کی تعداد تقریباﹰ 19.5 ملین تھی۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اور عالمی وقت کے مابین جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بارہ بجے شروع ہوئی، جو آٹھ گھنٹے جاری رہ کر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے مکمل ہو گئی۔

تائیوان خود کو ایک آزاد ملک سمجھتا ہے جبکہ عالمی طاقتوں میں شمار ہونے والے ملک چین کے مطابق تائیوان اس کا ایک باغی صوبہ ہے۔ تائے پے اور چین کے مابین کشیدگی موجودہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے وقت سے جاری ہے اور اسی تناظر میں آج ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد نئے آنیوالے صدر تعین کریں گے کہ مستقبل میں تائیوان کے چین کے ساتھ تنازعے میں کوئی بھی تبدیلی یا نئی پیش رفت کب، کیسے اور کس نوعیت کی ہو گی؟