قائد ن لیگ نوازشریف،مریم نواز اسلام آباد کیلئے روانہ

قائد ن لیگ نوازشریف،مریم نواز اسلام آباد کیلئے روانہ
کیپشن: قائد ن لیگ نوازشریف،مریم نواز اسلام آباد کیلئے روانہ

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور چیف آرگنائزرمریم نوازجاتی امرا سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئیں۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئیں۔قائد ن لیگ اور مریم نواز کچھ روز مری میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف سے مری میں مقامی قیادت سمیت دیگررہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔