ایک نیوز: سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی اہلیہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
قیصرہ الہٰی کے2حلقوں این اے64اورپی پی32 سےکاغذات منظورکیے گئے۔
بنچ نے پرویزالہٰی کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ مونس الہٰی کے چاروں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نےسماعت کی۔