سانحہ 9مئی،مخصوص جماعت کےپرتشدد کارکنوں کی نئی ویڈیو منظرعام پر

سانحہ 9مئی،مخصوص جماعت کےپرتشدد کارکنوں کی نئی ویڈیو منظرعام پر
کیپشن: سانحہ 9مئی،مخصوص جماعت کےپرتشدد کارکنوں کی نئی ویڈیو منظرعام پر

ایک نیوز: 9 مئی کے سانحے میں مخصوص سیاسی جماعت کے ملوث ہونے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام اور افواج پاکستان کو آمنے سامنے لا کھڑا کرنے کے خوفناک منصوبے کے حوالے سے مزید ناقابل تردید شواہد سامنے آ رہے ہیں۔ایک نئی ویڈیو میں سرگرم شرپسند کارکن عباد فاروق کو سیاسی لبادے میں تخریب کاری کرتی دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی میں مخصوص جماعت کے سرکردہ کارکنوں کے براہ راست ملوث ہونے کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے۔ویڈیو میں شر پسند ہجوم کو لاہور کنٹونمنٹ کے داخلی دروازے کے سامنے سڑک بلاک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مخصوص جماعت کا سرکردہ کارندہ عباد فاروق مشتعل ہجوم کو مزید توڑ پھوڑ پر اکساتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھائے ڈنڈا بردار مشتعل شر پسندوں کو چیک پوسٹ گراتے اور سائن بورڈ توڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہاں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ کیا ان واضح ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں مخصوص جماعت کے ملوث کارندے کسی رعایت کے مستحق ہیں؟قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ ان شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی شر انگیزی دہرائی نہ جا سکے۔