9 مئی کےذمہ داران کو کیفر کردار تک لایا جائے،عوام

Jan 13, 2024 | 13:09 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: عوام نے 9 مئی کو شرپسندی پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا  ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  عوام نے 9 مئی کو شرپسندی پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اور عوام کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی کو اپنے ملک کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے،پی ٹی آئی والوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا ہے،لیڈر کی گرفتاری کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ملک پر چڑھ دوڑیں،یہ عوام اور فوج کو لڑوانے کی ایک سازش تھی۔
عوام نے کہا ہے کہ ان شرپسندوں کا سختی سے سد باب ہونا چاہیے،9 مئی کو شرپسندی پھیلانے والے دشمن سے بھی بدتر نکلے انہوں نے ہسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا،ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،9 مئی کو پی ٹی آئی والوں نے اپنا اصل چہرہ عوام کو دکھایا،9 مئی کے ذمہ داران کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں