مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری نہ کرنےکےبعد چودھری جعفر اقبال سےرابطہ

Jan 13, 2024 | 12:39 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا گجرات سے سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ، پارٹی قیادت نے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال سے کہا گیا ہے کہ فی الوقت آپ کو ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کی قربانیوں اور جدوجہد کا نظرانداز کرنا نہیں ہے۔ پارٹی آپ کی 22 سال کی پارٹی وابستگی اور جدوجہد سے بخوبی آگاہ اور معترف ہے، نواز شریف آپ کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں، نواز شریف کا پیغام ہے کہ آپ کو ٹکٹ سے محروم کرنا میرا اور ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آپ کا امتحان تھا۔نواز شریف کو یقین تھا کہ چوہدری جعفر اقبال ہمیشہ کی طرح اس امتحان میں پورا اتریں گے۔ چوہدری جعفر اقبال نے نواز شریف اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

چوہدری جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ہر فیصلے کو من وعن قبول کرتا ہو۔ نواز شریف وزیراعظم ہوں تو میں خود کو وزیراعظم سمجھوں گا۔ نواز شریف وزیراعظم ہاوس میں ہوں تو مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، پارٹی اور بیانیہ بدلنا میری سیاسی تربیت کے خلاف ہے۔ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نواز شریف نے کیا اور اپنے قائد کا ہر فیصلہ قبول ہے، پارٹی کی جانب سے کسی بھی عوامی عہدے کا مطالبہ کروں گا نہ یقین دہانی مانگوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ ن لیگ کے ساتھ وابستگی اپنے نظریے اور مواز شریف کے ویژن کی وجہ سے ہے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی اور وفا غیر مشروط تھی اور غیر مشروط رہے گی۔

مزیدخبریں