پی پی نےن لیگ کی اہم وکٹ گرادی،تحریک انصاف حقیقی پیپلزپارٹی میں ضم

Jan 13, 2024 | 11:26 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات سے قبل پنجاب میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ ن لیگ کے سینیررہنما محمود الحسن پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر محمودالحسن نے  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد کیا۔ رانا محمود الحسن کو ملتان مین ن لیگ کا سب سے زیادہ با اثررہنما مانا جاتا ہے۔

گزشتہ روز انہوں نےسابق ایم پی اے رانا اقبال سراج کے ہمراہ بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی۔

بلاول بھٹو نے اس حوالے سے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی میں رانامحمودالحسن اور دیگرشامل ہورہےہیں، پیپلزپارٹی کاملتان کےساتھ تعلق 3نسلوں سے ہے اور مل کر ایک ساتھ جدوجہد سے ہی عوام کی نمائندگی ہوگی ۔ عوام سےوعدہ ہےمہنگائی اور بےروزگاری کامقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے ملتان سے وزیراعظم بنایا،بیوسف رضاگیلانی نےملتان کی بھرپورخدمت کی ۔جنوبی پنجاب صوبےکی جدوجہدجاری رہےگی۔

چیئرمین پی پی نے انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے کہ ہم تنخواہیں ڈبل کریں گے،مزدوروں کوکسان کارڈ دیں گے ہم عوام کے مسائل کے حل کیلئےالیکشن میں حصہ لےرہےہیں جبکہ باقی جماعتیں اپنےمسائل کےحل کیلئےالیکشن لڑرہی ہیں۔ کوئی جیل سےنکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کی سیاست کررہاہے۔

بلاول نے 26 جنوری کو ملتان مین جلسے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم صرف عوام کالاڈلا بنناچاہتےہیں۔

رانا محمود الحسن نے مسلم لیگ نون کے ساتھ طویل وابستگی کے دوران قومی اسمبلی کے تین الیکشن لڑے اور 2002 اور 2008 کے الیکشن میں 2 مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے، تیسری مرتبہ وہ 2013 میں شاہ محمود قریشی کے مقابلہ مین الیکشن ہار گئے تھے۔ 

کچھ عرصہ بعد ملتان میں 2015 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں رانا محمود الحسن رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں ن لیگ نے انہیں سینیٹ کا الیکشن لڑوایا اور وہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔

الیکشن 2024 کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت سے اختلافات بڑھنے کے بعد رانا محمود الحسن نے گزشتہ روز اپنی راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا فائدہ پی پی نے اٹھایا۔

یوسف رضا گیلانی نے اپنےسابقہ حریف کو ان کی شرائط پر پارٹی میں شمولیت کی آفرکرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو ہنگامی طور پ ملتان آنے پررضامند کیا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف حقیقی راؤ یاسر نے اپنےساتھیوں کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پارٹی کو رسمی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملتان میں تحریک انصاف حقیقی کے پیپلز پارٹی میں انضمام کو چئیرمین بلاول بھٹو کی ایک اور کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ راؤ یاسر اور ان کے ساتھیوں کی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

 

ادھر  رانا طاہر شبیر نےسینئر وائس چیئرمین پی پی پی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رانا طاہر شبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی اور امیدوار ایم پی اے میاں کامران عبداللّٰہ مڑل بھی ان کےہمراہ موجود تھے۔ اب رانا طاہر شبیر حلقہ PP222 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے :پیپلز پارٹی نے رانا طاہر شبیر کو پی پی 222 سے ٹکٹ بھی جاری کر دی ہے۔

مزیدخبریں