ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو لالٹین کا نشان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی ، الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔