ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈنےایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کے9ویں ایڈیشن کےشیڈول کااعلان کردیاایونٹ کاپہلامیچ 17فروری کولاہورمیں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق 34 میچوں پر مشتمل (پی ایس ایل)کی میزبانی پاکستان کےچارشہرکرینگے،جن میں لاہور،کراچی، راولپنڈی اورملتان شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردوہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
شائقین کا مقبول ترین یہ ایونٹ6 ٹیموں پر مشتمل ہوگا،پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔ایونٹ کے11میچ شہرقائدمیں ہونگے۔جن میں کوالیفائر، 2 ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9.9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے۔
پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔
اس کے بعد کرکٹ ایکشن راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائے گا جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں چار شہروں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی نظر آئے گی۔
چیئرمین پی سی بی کامزیدکہناتھاکہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کے لیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان شہروں میں میچوں کی میزبانی نہ صرف شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہے بلکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بھی فروغ دیتی ہے۔