ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولنگ کوچ عمرگل نےکہاہےکہ فیلڈنگ کی وجہ سےمیچ کےنتیجےپراثرپڑتاہے،کیچزڈراپ کرنامہنگاپڑا،اگرکیچزہوجاتےتونتیجہ مختلف ہوتا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو46 رنز سے شکست دیدی۔
نیوزلینڈنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےپاکستان کوجیت کیلئے227 رنز کا ہدف دیا،جس کےجواب میں گرین شرٹس180 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔
میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولنگ کوچ عمرگل کا آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہناتھاکہ اس گراؤنڈ کی تاریخ ہے یہاں200 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔
عمرگل کامزیدکہناتھاکہ ہمیں آغاز تو اچھا ملا لیکن ہمیں ایک لمبی پارٹنرشپ کی بھی ضرورت تھی،200 سے زائد رنز درکار ہوں تو ایک دو بڑی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
سابق بولرکاکہناتھاکہ فیلڈنگ کی وجہ سے میچ کے نتیجے پر بہت اثر پڑتا ہے، کیچز ڈراپ کرنا مہنگا پڑا،اگر کیچز ہو جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، سیریز کا پہلا میچ تھا، ہم بیٹھ کر اس پر بات کریں گے۔
عمرگل کامزیدکہناتھاکہ صائم ایوب نے آغاز اچھا کیا لیکن بدقسمتی سے وہ رن آوٹ ہوگئے، ان پچز پر کھیل سے آگاہی بہت ضروری ہے، محمد حفیظ نے نشاندہی بھی کی تھی پچ کے گرد ہی دوڑنا ہے۔
بولنگ کوچ کاکہناتھاکہ عباس آفریدی کو میچ سے پہلے اور میچ کے دوران بتایا تھا کہ ہارڈ لینتھ کو استعمال کرنا ہے،سلواور ورائٹی کے ساتھ بولنگ کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔
سابق کھلاڑی کامزیدکہناتھاکہ بابراعظم ہمارا ٹاپ پلیئر ہے، دنیا کے بہترین بیٹرزمیں سے ایک ہے،وہ آؤٹ فارم نہیں تھے، بعض اوقات قسمت ساتھ نہیں دیتی، ان سے بڑی اننگز کی توقع کر رہے تھے جو بدقسمتی سے نہیں ہو پا رہی تھی لیکن آج بابر نے جس انداز سے بیٹنگ کی اور جواسٹرائیک ریٹ رہا وہ خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف35 گیندوں پر57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
فیلڈنگ کامیچ کےنتیجےمیں اثرپڑتاہے،کیچزڈراپ کرنامہنگاپڑا،عمرگل
Jan 13, 2024 | 07:57 AM