ایک نیوز:پنجاب میں دھندکےڈیرے،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندکےباعث حادثات سےبچاوکیلئےموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکےباعث موٹروےایم تھری کوفیض پورسےدرخانہ تک بندکردیاگیاہے،ایم فورملتان سےفیصل آبادتک ٹریفک معطل کردی گئی ہے،ایم فائیوپرشیرشاہ سےظاہرپیرتک حدنگاہ کم ہونےپرگاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیاہے۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں ،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پررابطہ کریں۔
پنجاب میں دھندکےڈیرے،حدنگاہ کم ہونےپرموٹرویزبند
Jan 13, 2024 | 07:38 AM