ویب ڈیسک:بالی ووڈ کےمشہورگلوکاراےآررحمان نےکہاہےکہ کم عمری میں خودکشی کےخیالات آتےتھےمگروالدہ کےمشورےنےبچالیا۔
تفصیلات کےمطابق آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی میں طالب علموں سے روحانیت اور ذہنی صحت سے متعلق خطاب کرتے ہوئے گلوکار اے آر رحمان کاکہناتھاکہ مجھےکم عمری میں خودکشی کرنے کے خیالات آتے تھے لیکن وہ صرف ان کی والدہ کریمہ بیگ ہی تھی جنہوں نے انہیں ان خیالات سے نکالا۔
گلوکارکامزیدکہناتھاکہ میری والدہ نےمجھےان خیالات سےباہرآنےمیں میراساتھ دیاانہوں نےمجھےمشورہ دیاکہ’’وہ دوسروں کیلئے جینا سیکھیں، جب آپ دوسروں کیلئے زندہ رہیں گے تو ایسے خیالات نہیں آئیں گے‘‘، جو میرے لیے بہت خوبصورت مشورہ تھا۔
اےآررحمان کاکہناتھاکہ جب آپ دوسروں کیلئے جیتے ہیں اور آپ خود غرض نہیں ہوتے، تو آپ کی زندگی کا ایک مطلب ہوتا ہے، میں نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا، چاہے آپ کسی کے لیے تحریر کر رہے ہوں، کسی چیز کے لیے لکھ رہے ہوں، کسی ایسے شخص کے لیے کھانا خرید رہے ہوں جو اس کے خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا یا آپ کسی کو دیکھ کر مسکرا رہے ہوں، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیں زندہ رکھتی ہیں کیونکہ ہمیں مستقبل کے بارے میں بہت کم علم ہے۔
گلوکارکامزیدکہناتھاکہ ہم دنیا میں بہت کم وقت کیلئے آئے ہیں اور پھر ہمیں دنیا سے جانا ہے، یہاں مستقل ٹھکانہ نہیں ہے اس کے بعد ہم کہاں جانے والے ہیں، ہمیں نہیں معلوم اور یہ ہر شخص کے اپنے عقائد پر منحصر ہے۔